گوجرانولہ اور ساہیوال بڑی تباہی سے بچ گیا، 5 دہشتگرد گرفتار

Jan 07, 2023 | 12:35:PM
گوجرانولہ اور ساہیوال بڑی تباہی سے بچ گیا۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے
کیپشن: سی ٹی ڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گوجرانولہ اور ساہیوال بڑی تباہی سے بچ گیا۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزموں میں انعام الحق، مسکین اللہ، واحد خان، شیر نقیب اور شاہ ولی شامل ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ، خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزموں کیخلاف 4 مقدمات درج ہیں، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیئے گئے، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ایک ہفتے کے دوران 526 کومبنگ آپریشن کئے، کومبنگ آپریشنز میں 130 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، 21 ہزار 227 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سی ٹی ڈی اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے۔