حبا بخاری اور آرز احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔۔۔تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Jan 07, 2022 | 19:31:PM
حبا بخاری، آرز احمد، نکاح، نئی زندگی کا آغاز
کیپشن: حبا بخاری، آرز احمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گزشتہ برس دسمبر میں خاموشی سے منگنی کے بندھن میں بندھنے والے آرز احمد اور حبا بخاری نے سال نو کے پہلے ہی ہفتے نکاح کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

حبا بخاری اور آرز احمد کی شادی کی تقریبات تین روز قبل 4 جنوری کو شروع ہوئی تھیں اور دونوں نے اپنے مایوں کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔مایوں کی تقریب کے دوران دونوں دلہن اور دولہا کو ایک دوسرے کو ابٹن لگانے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔مایوں کی تقریب کے بعد 6 اور 7 جنوری کی درمیانی شب دونوں اداکاروں نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ دونوں نے نئی زندگی کا آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: او مائی گاڈ۔۔۔ اداکارہ حرامانی کوزندگی کی سب سے بڑی خوشی مل گئی

نکاح کی تصاویر کو حبا بخاری اور آرز احمد سمیت ان کی شادی کے انتظامات کرنے والے فوٹوگرافرز اور ایومنٹ مینجمنٹ ادارے نے بھی شیئر کی۔دونوں کی جانب سے نکاح کی شیئر کی گئی تصاویر پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔نکاح کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے ولیمے کی تقریب 9 اور 10 جنوری کی درمیانی شب ہونے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے جوڑے نے کوئی تصدیق نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کی بگڑتی صورتحال، لاک ڈاﺅن لگے گا یا نہیں ؟؟ آخری فیصلہ ہو گیا