ملتان؛24گھنٹوں میں 68بچوں میں نمونیہ کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(گوہر شیخ) ملتان کے سرکاری ہسپتالوں میں نمونیہ کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔24 گھنٹوں میں 68 بچوں میں نمونیہ کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں 35 بچوں میں نمونیہ کی تصدیق ہوئی،نشتر ہسپتال 19، شہباز شریف ہسپتال 11، ساؤتھ سٹی ہسپتال میں 3 بچے نمونیہ کا شکار ہوکر پہنچے ۔
ملتان کے پرائیویٹ ہسپتال اور کلیکنس بھی نمونیہ کے درجنوں کیس رپورٹ ہوئے۔ڈاکٹرز نے والدین کو بچوں سردی سے بچانے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا ابتک کا بڑا یوٹرن،مودی سرکار کو خوش کردیا