پہلے دن سات لاکھ گاڑیوں کی آمد، بسنت پر پتنگ اڑانے کیلئے سارا پنجاب لاہور آ رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہور میں کل رات سات لاکھ گاڑیاں دوسرے علاقوں سے آئیں۔ ان گاڑیوں میں بیشتر بسنت پر پتنگ اڑانے کے لئے آنے والے مہمان ہیں۔
ذمہ دار سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لاہور مین بسنت سے ایک دن پہلے اِن کمِنگ ٹرانسپورٹ کا انفلکس بہت بڑھ گیا، لاکھوں مہمان بسنت دیکھنے اور پتنگ اڑانے کے لئے لاہور شہر میں آئے۔
آج بسنت کے پہلے دن بھی دن بھر دوسرے شہروں اور دیہاتوں سے عوام کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کل ہفتے کے روز اور شام سے رات بھر مہمانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ مزید تیز ہونے کا امکان ہے ۔ اتوار کی چھٹی اور بسنت کا آخری دن ہونے کی وجہ سے لاکھوں لوگ ہفتے کی رات اور اتوار کی صبح لاہور آنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ، پاکستان بارش سے بچ کر نیدرلینڈز سے جیتے گا یا نہیں؟ اپ ٹو ڈیٹ فورکاسٹ کیا کہتی ہے؟