اپر کوہستان میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، 25 افراد جاں بحق ،درجن سے زائد زخمی

Feb 07, 2023 | 21:07:PM
اپر کوہستان میں مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، 25 افراد جاں بحق ،درجن سے زائد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )گلگت سے راولپنڈی جاتے ہوئے مسافر بس  گہر ی کھائی میں جا گری، خوفناک حادثے میں تاحال 25افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی ، اپر کوہستان کے مقام پر کار سے ٹکرا کر گہری کھائی میں جا گری،  ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اورجاں بحق افراد کو شتیال ہسپتال شفٹ کیا جارہا ہے۔ 
ڈپٹی کمشنر  دیامر فیاض احمد کا کہنا تھا کہ مسافر بس نجی کمپنی کی تھی جو غذر سے راولپنڈی جا رہی تھی ، جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں ، زخمیوں کو کھائی سے نکالا جا رہا ہے ۔

سابق صدر آصف  علی زرداری کی جانب سے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ، سابق صدر نے ورثا سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی۔