روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا

Feb 07, 2023 | 10:25:AM
روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹر بینک میں روپے کی قدر میں بہتری ،انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا ۔

کاروبار ی ہفتہ کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 275.30 روپے سے کم ہوکر 275 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

پیر کے روز  جب کاروبار شروع ہوا تو  ڈالر 276 روپے 58 روپے سے گرکر 271 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا ،انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 روپے 58 پیسے سستا ہوا ،آہستہ آہستہ یہ خلا کم ہوتا گیا اور ڈالر کی قیمت 275 روپے ہوگئی،ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدرمیں بہتری دیکھی جارہی ہے۔

ضرور پڑھیں :بجلی بلوں میں فیول اور کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ وصولی غیر قانونی قرار

 گزشتہ ہفتہ کے آخری روز  انٹربینک میں ڈالر6 روپے 64 پیسے مہنگا ہوگیا تھا ،انٹربینک میں ڈالر 276 روپے سے زائد مہنگا ہوا ،اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر  امریکی ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوا ، کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر 283 روپے کی بلند ترین سطح عبور کرگیا تھا ۔