خیرپور: انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

Feb 07, 2023 | 10:10:AM
خیرپور: انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقار حسین منگی) ایس ایس پی روحیل خان کھوسو کے مطابق خیرپور کے انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے پولیس کو گرفتاری پیش کردی۔

ان ڈاکوؤں میں فیض محمد ناریجوں، رضا محمد ناریجوں، سراج ناریجوں اور عبدالطیف ناریجوں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

یہ ڈاکو متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے جن میں ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان بھی شامل ہیں۔

ایس ایس پی روحیل خان کھوسو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خیرپور کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کیلئے پولیس کا آپریشن جاری رہے گا اور جرائم  پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق سزاؤں تک پہنچایا جائے گا۔