اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

Feb 07, 2023 | 09:52:AM
اے این ایف کی ملک بھر میں کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انسداد منشیات فورس نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے علاقے پشین یارو میں ایک کارروائی کے دوران 136 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح تربت کے قریب ایک زیر تعمیر مکان سے کارروائی کے دوران 200 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق کراچی میں کورنگی کے قریب مشکوک گاڑی سے 254 کلوگرام کیٹامائن برآمد کرلی گئی، برآمدشدہ کیٹامائن گریس ڈرموں میں چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:  کراچی ائیرپورٹ سے افغان مسافر گرفتار،وجہ کیا بنی؟

اسی طرح باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور میں شارجہ جانے والے مُلزم کے پیٹ سے 3 ہیروئن بھرے اور 1 چرس بھرا کیپسول برآمد کرلیے گئے جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے سرگودھا کے رہائشی کے پیٹ سے 91 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔