لاہور ہائیکورٹ۔۔پب جی گیم پر پابندی کی درخواست خارج

Feb 07, 2022 | 12:12:PM
لاہور ہائیکورٹ ، پب جی، گیم ،پابندی ، سماعت، عدالت ، خارج
کیپشن:  پب جی گیم(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں پب جی گیم پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوا۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کردی۔

درخواست میں پی ٹی اے اور وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا کہ پب جی گیم سے معاشرے میں عدم برداشت پیدا ہورہا ہے اور نوجوان نسل اس گیم کی وجہ سے تباہ ہورہی ہے، لہذا عدالت پب جی گیم پر پابندی لگانے کا حکم دے، درخواست گزار وکیل کے پیش نہ ہونے عدالت نے درخواست خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے