حکومت نے پرانے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ،سرا ج الحق 

Feb 07, 2021 | 17:58:PM
حکومت نے پرانے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ،سرا ج الحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پرانے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دی،پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ۔ عوام اسلامی انقلاب چاہتے ہیں، 73 سال سے عوام نے سیاسی پارٹیوں اور ڈکٹیٹرز کی حکومتیں دیکھیں مگر عوام کے لئے بے سود ثا بت ہو ئیں۔
 تفصیلا ت کے مطا بق مردان میں جلسہ عا م سے خطا ب کر تے ہو ئے سر اج الحق نے کہا ہے کہ امریکہ برطانیہ اور آ ئی ایم ایف کی غلامی سے نجات اسلامی نظام میں پنہاں ہے ۔موجودہ حکومت کے 950 دن مکمل ہوئے مگر ناکام عمران خان نے سینکڑوں یو ٹرن لئے ہیں۔ پٹرول پر 64 روپے خرچہ آتا ہے مگر یہ 112 روپے فی لٹر مل رہا ہے ۔ حکومت نے مہنگائی کی انتہا کی جس کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہوا ۔بنی گالہ میں لوڈ شیڈنگ نہیں ،غربت نہیں ا س لئے عمران خان کہتے ہیں غربت میں کمی ہو گئی ہے ۔