شاہ محمود قریشی سے آئس لینڈ کے ہم منصب کا رابطہ، لاپتہ کوہ پیماﺅں سے متعلق گفتگو

Feb 07, 2021 | 00:13:AM
شاہ محمود قریشی سے آئس لینڈ کے ہم منصب کا رابطہ، لاپتہ کوہ پیماﺅں سے متعلق گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے آئس لینڈکے ہم منصب کاٹیلیفونک رابطہ ہوا، آئس لینڈ کے وزیرخارجہ نے لاپتہ کوہ پیما جان سنوری کے حوالے سے بات کی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے لاپتہ کوہ پیماو¿ں کی تلاش اورریسکیو آپریشن کے حوالے سے آئس لینڈکے وزیرخارجہ کو آگاہ کیا۔شاہ محمودقریشی کاکہنا تھا کہ پاکستان کوہ پیماو¿ں کی تلاش کیلئے ہرممکن کوشش کرےگا،وزیرخارجہ نے یقین دلایا کہ اس حوالے سے پاکستان ہرممکن کوشش کرے گا اور ہرممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ آئس لینڈ کے وزیرخارجہ نے جان سنوری اور ان کے لاپتہ ساتھیوں کی تلاش کےلئے جاری آپریشن کوسراہا،آئس لینڈ کے وزیرخارجہ نے معاونت پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔