منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے پر وزیراعظم کا پاک بحریہ کو خراج تحسین
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی بحیرہ عرب میں حشیش کی بھاری مقدار کی سمگلنگ روکنے پر پاکستان بحریہ کی پذیرائی،1500 کلو حشیش قبضے میں لے لی گئی، جس کی مالیت تقریباً 3 ملین ڈالر ہے۔
پاک بحریہ کے ’’یمامہ‘‘ بحری جہاز نے حشیش کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا ، پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت سمندروں میں سمگلنگ کا مکمل خاتمہ ہو گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاک بحریہ علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ اور مربوط بحری سلامتی کی کوششوں میں ایک فعال کردار ادا کررہی ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک