نعت خواں و ماضی کے مقبول گلوکار جنید جمشید کوبچھڑے 9برس بیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف نعت خواں اورماضی کے مقبول گلوکار جنید جمشید کومداحوں سے بچھڑے نوبرس بیت گئے۔
3 ستمبر 1964ء کو کراچی میں آنکھ کھولنے والے جنید جمشید نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی اور بطور پاپ گلوکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا،پہلے ہی البم کی ریلیز نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔
ان کا گیت دل دل پاکستان بے حد مقبول ہواتھا، 2004ء میں جب وہ شہرت کی بلندیوں پر تھے تو انہوں نے گلوکاری کو خیر باد کہہ دیا تھااور دین کی تبلیغ میں مصروف ہو گئے تھے۔
جنید جمشید نے2005ء میں اپنی خوبصورت آواز میں پہلا نعتیہ البم ریلیز کیا جسے بہت پسندکیاگیا،سال 2014ء میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز دیا گیاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:گرفتاری سے رہائی تک،ڈکی بھائی کا 100 روزہ خاموشی کے بعد بڑا اعلان
جنید جمشید 7 دسمبر 2016ء کوحویلیاں کے قریب فضائی حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، لیکن وہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔