روس کے یوکرین کے ملٹری صنعتی کمپلیکس، توانائی کی تنصیبات،بندرگاہ پر حملے،8افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)روس نے یوکرین کے ملٹری صنعتی کمپلیکس، توانائی کی تنصیبات اور بندرگاہ پر بڑے حملے کردیے۔
روسی وزارت کا کہنا تھا یہ حملے یوکرین کی طرف سے روس کی توانائی کی تنصیبات پر حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔
روس کے مطابق حملے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار شامل ہیں، جن میں کنزال ہائپرسونک میزائل اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں شامل ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق روس نے 650 سے زائد ڈرونز اور 51 میزائل داغے جنہوں نے متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا جن کا ہدف پورے ملک کی توانائی تنصیبات اور اہم بنیادی ڈھانچے تھے۔
رپورٹ کے مطابق حملوں میں کم از کم 8 افراد زخمی ہوئے، جبکہ وزیرِ داخلہ اِیہور کلیمینکو نے تصدیق کی کہ مجموعی طور پر 29 مقامات روسی حملے کا نشانہ بنے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی