انڈونیشیا میں پولیس اسٹیشن پر خود کش حملہ،2 افراد ہلاک،8 زخمی

Dec 07, 2022 | 20:34:PM
انڈونیشیا, پولیس اسٹیشن , خود کش حملہ،2 افراد, ہلاک،8 زخمی
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے شہرباندونگ کے پولیس اسٹیشن پرخود کش دھماکے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے،دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک خود کش بمبار نے باندونگ کے پولیس اسٹیشن پر خود کو دھماکے سے اڑادیا، حکام انسداد دہشتگردی اسکواڈ کے تعاون سے واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، دھماکے سے حملہ آور اورایک پولیس آفیسرہلاک ہوئے۔ 

یاد رہے کہ انڈونیشیا میں نئے کرمنل قانون کے بعد دہشتگردی کا پہلا واقعہ رونما ہوا ہے۔