آزاد کشمیر کے عوام نے پنجاب اور اسلام آباد کی کارکردگی پر ووٹ دیا؛طلال چودھری

Aug 07, 2026 | 18:26:PM
 آزاد کشمیر کے عوام نے پنجاب اور اسلام آباد کی کارکردگی پر ووٹ دیا؛طلال چودھری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جس کو آزاد کشمیر الیکشن پر اعتراض ہے وہ شواہد کی بنیاد پر بات کرے، آزاد کشمیر کے عوام نے پنجاب اور اسلام آباد کی کارکردگی پر ووٹ دیا۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ بلاول صاحب کو حوصلہ کرکے لوگوں کا فیصلہ قبول کرنا چاہیے۔ 

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سارے فارمولے لگا کر دیکھ لیے لیکن روز بروز جماعت سکڑتی جا رہی ہے، سیاسی فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے یہ جماعت اہمیت کھو رہی ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ بہنوں کا دل ہے کہ بھائی کے ساتھ کچھ ایسا حادثہ ہو کہ وہ لیڈر بن جائیں، پارٹی کے کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بہنوں کیساتھ کوئی ہو تو وہ پارٹی پر قبضہ کرلیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  دستاویزات میں تبدیلی یا تجدید !یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئےخوشخبری