پاکستان میں 3 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 26 ہزار 400 روپے بڑھ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )عالمی و مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 3 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 26 ہزار 400 روپے بڑھ گئی ہے،آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 5100 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے،فی تولہ سونے کے دام 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہوگئے،10گرام سونے کی قیمت 4372 روپے بڑھکر 3لاکھ 89 ہزار 519 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:6 اگست سے 31 اکتوبر تک۔۔!سکولوں سے متعلق اہم فیصلہ
گزشتہ دو روز میں سونے کی قیمت میں 21300 روپے فی تولہ اضافہ ہوچکا تھا،فی تولہ چاندی کی قیمت 280 روپے کے اضافے سے 6939 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 51 ڈالر بڑھ 4319 ڈالر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا تعلیمی ادارے 31 اگست تک بند ہونے جا رہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی