کیا تعلیمی ادارے 31 اگست تک بند ہونے جا رہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کے حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہے کہ کیا تعلیمی ادارے31 اگست تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اختتام قریب آتے ہی سرکاری اور نجی سکولوں میں طلبا کی واپسی کی تیاریاں جاری ہیں۔
تاہم جاری مون سون بارشوں کے باعث تعطیلات میں ممکنہ توسیع سے متعلق قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں کہ کیا یکم ستمبر 2026 کو اسکول دوبارہ کھلیں گے؟
موجودہ طے شدہ شیڈول کے تحت پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 23 اگست 2026 کو ختم ہو رہی ہیں، جس کے بعد 24 اگست سے اسکول دوبارہ کھلنے کے قومی امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ہزار 400 روپے کا بڑا اضافہ!فی تولہ سونے کی قیمت نے ہوش اڑا دیئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال 23 اگست سے آگے تعطیلات بڑھانے کی فی الحال کوئی تجویز یا رپورٹ زیرِ غور نہیں ہے۔
تاحال پنجاب حکومت کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا جبکہ صوبے کے دریاؤں میں بھی کسی بڑے سیلابی خطرے کی پیش گوئی نہیں کی گئی، جس کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سکول مقررہ شیڈول کے مطابق 24 اگست سے کھل جائیں گے۔
تاہم تعطیلات میں کسی بھی قسم کی توسیع یا شیڈول میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ پنجاب حکومت ہی کرے گی۔
یاد رہے گزشتہ سال پنجاب حکومت نے شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث سکولوں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 31 اگست 2025 تک بڑھا دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں 24 اگست سے قبل سکول کھولنے پر پابندی عائد
علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن سندھ نے سکولوں کے اوقاتِ کار کا نیا سرکلر جاری کر دیا،نئے اوقاتِ کار کا اطلاق 6 اگست 2026 سے فوری طور پر ہوگا،سرکلر کے مطابق تمام سرکاری سکول نئے شیڈول پر سختی سے عمل درآمد کریں گے۔
صوبے بھر کےپرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے لیے الگ الگ اوقات مقررکئے گئے ہیں۔
6 اگست سے 31 اکتوبر تک پیر تا جمعرات سنگل شفٹ پرائمری سکول صبح 8:00 سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے،سنگل شفٹ پرائمری سکول جمعہ کے روز صبح 8:00 سے دوپہر 1:00 بجے تک کھلے رہیں گے،یکم نومبر سے 31 مارچ تک سنگل شفٹ پرائمری سکول صبح 8:30 سے سہ پہر 3:00 بجے تک چلیں گے۔
ڈبل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کی پہلی شفٹ 6 اگست سے 31 اکتوبر تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوگی،یکم نومبر سے 31 مارچ تک ڈبل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کی پہلی شفٹ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:45 بجے تک مقرر کر دی گئی ہے،ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سنگل شفٹ سکولوں کے لیے بھی نئے اوقات نافذ کر دیے گئے ہیں۔