پنجاب میں 24 اگست سے قبل سکول کھولنے پر پابندی عائد

Aug 07, 2026 | 16:41:PM
پنجاب میں 24 اگست سے قبل سکول کھولنے پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)سکول قبل از وقت کھولنے کی خبریں دم توڑ گئیں اورپنجاب میں 24 اگست سے قبل سکول کھولنے پر پابندی عائدکردی گئی۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تمام سرکاری و نجی سکولوں کو اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 24 اگست سے پہلے کوئی سرکاری یا نجی سکول نہ کھولا جائے،گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:کیا تعلیمی ادارے 31 اگست تک بند ہونے جا رہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی

 رانا سکندر حیات کاکہناہے کہ سکول مقررہ شیڈول کے مطابق 24 اگست کو کھلیں گے,تعطیلات کے دوران ریمیڈیئل لرننگ کیمپ کیلئے ایک ماہ کا وقت مختص کیا گیا ہے،طلباء کے لرننگ لاس کو پورا کرنے کیلئے خصوصی کیمپس لگائے گئے ،موجودہ شیڈول کی مطابق پنجاب کے سکول 24 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔