نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس، گریڈ 20 کےکیپٹن (ریٹائرڈ) عطاء محمد اورمِس شِینا علی منصور کی نامزدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2025-26 کیلئے گریڈ 20 کے مزید 2 افسران کی نامزدگی کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے ریکٹر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کو ارسال کردہ مراسلے کے مطابق گریڈ 20 کے دو افسران کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 2025-26 کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس 11 اگست 2025 سے 4 جنوری 2026 تک جاری رہے گا، نامزد افسران میں پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 کے ڈائریکٹر نیشنل پولیس بیورو اسلام آباد کیپٹن (ریٹائرڈ) عطاء محمد اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کی گریڈ 20 کی جوائنٹ سیکریٹری و فنانشل ایڈوائزر (ملٹری فنانس وِنگ) فنانس ڈویژن اسلام آباد مِس شِینا علی منصور شامل ہیں، وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق، تمام وزارتیں اور محکمے اس طرح کے تربیتی کورس کیلئے منتخب افسران کو بِلا تاخیر 'ریلیو' کرنے کے پابند ہیں، بصورتِ دیگر متعلقہ افسران کو ترقی میں نظر انداز کئے جانے سمیت محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق کورس کی فیس فی شرکاء 21 لاکھ 69 ہزار 462 روپے مقرر کی گئی ہے، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کے افسران کی فیس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ادا کرے گا، جبکہ صوبائی حکومتوں یا خود مختار اداروں کے افسران کی فیس متعلقہ ادارے خود ادا کریں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نامزد افسران کو رواں ماہ 9 اگست 2025 کی صبح 10 بجے این ڈی یو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، ضروری دستاویزات اور سرٹیفیکیٹس وقت پر جمع کرانا لازم ہوگا، بصورتِ دیگر شمولیت ممکن نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:روک سکو تو روک لو۔۔سدرہ بی بی قتل کیس کا مرکزی ملزم عدالت میں پیشی پر ٹک ٹاک بناتا رہا