قومی کرکٹرز کو لیگزکھیلنے کیلئےاین او سی جاری

Aug 07, 2025 | 19:10:PM
 قومی کرکٹرز کو لیگزکھیلنے کیلئےاین او سی جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو  لیگز کیلئے این او سی جاری کردیئے۔ 

قومی کرکٹرز کو اگست کے مہینے میں  این او سی جاری کرنے کی پی سی بی نے فہرست جاری کر دی،پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق عماد وسیم اور محمد عامر کو دی ہنڈرڈ کے لئے این او سی جاری کیا گیا۔

شرجیل خان کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز آسٹریلیا کے لیےجبکہ نسیم شاہ محمد عامر ،افتخار احمد کو سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ 

علاوہ ازیں،فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو بی پی ایل کے لیے این او سی جاری ہوا۔ 
یہ بھی پڑھیں : ٹریفک پولیس کے ظالمانہ جرمانے،موٹرسائیکل سوار رل گئے