کتاب دی وار د یٹ چینجڈ ایوری تھنگ کی رونمائی 11 اگست کو ہو گی 

Aug 07, 2025 | 18:15:PM
کتاب دی وار د یٹ چینجڈ ایوری تھنگ کی رونمائی 11 اگست کو ہو گی 
کیپشن: کتاب دی وار دیٹ چینجڈ ایوری تھنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) کتاب دی وار دیٹ چینجڈ ایوری تھنگ (The war that changed everything) کی رونمائی کی تفصیلات منظرِ عام پر آ گئیں،کتاب دی وار د یٹ چینجڈ ایوری تھنگ کی رونمائی 11 اگست کو ہو گی۔

معرکہ حق اور بنیان مرصوص سے منسلک مستند حقائق اور معلومات پہلی بار منظر عام پر آ گئیں،کتاب کو نامور صحافی مرتضیٰ سولنگی اور بین الاقوامی سکالر احمد حسن العربی نے تحریر کیا ہے ۔

کتاب میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات شامل  ہیں،کتاب میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو تاریخی پس منظر کے ساتھ بیان کیا گیا ہے ۔

بنیان مرصوص نام کِس نے اور کیوں تجویز کیا کی تفصیلات بھی کتاب میں شامل  ہیں۔

اس کے علاوہ پہلگام کے بھارتی بے بنیاد بیانیے سے لے کر معرکہ حق تک تمام راز عیاں  ہیں۔

جنگ کے دوران  اندرونی فیصلہ سازی کی  اہم ترین معلومات  پہلی بار منظرِ  عام پر آئیں گی،کتاب میں معرکہ حق سے متعلق حقائق کو شواہد کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر،بڑا اعلان ہو گیا