روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، سٹاک ایکس چینج میں مثبت اختتام

Aug 07, 2025 | 18:06:PM
روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، سٹاک ایکس چینج میں مثبت اختتام
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 282.67 روپے سے کم ہوکر 282.56 روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 15 پیسے کمی سے 285 روپے،یو اے ای درہم 5 پیسے کمی سے 77.60 روپے،سعودی ریال 5 پیسے کمی سے 75.90 روپے پر آگیا۔

 اوپن مارکیٹ میں یورو  2.41 روپے اضافے سے 332.86 روپے،برطانوی پاؤنڈ 1.65 روپے اضافے سے  381.15  روپے پر پہنچ گیا۔

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا بلند ترین سطح پر اختتام  ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس 558 پوائنٹس اضافے سے 145647 کی سطح پر بند ہوا ،کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس نے 1 لاکھ 46 ہزار کی سطح عبور کی۔کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 146081 رہی،گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 145088 رہی۔

یہ بھی پڑھیں:100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر،بڑا اعلان ہو گیا