بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی سے صرف مذاکرات، معائنے کی اجازت نہیں دیں گے: ایران

Aug 07, 2025 | 12:14:PM
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی سے صرف مذاکرات، معائنے کی اجازت نہیں دیں گے: ایران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے حکام کا دورہ تہران صرف مذاکرات کی حد تک محدود رہے گا اورکسی بھی معائنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ پہلے سے طے شدہ تعاون کی شرائط اب قابلِ اطلاق نہیں رہیں۔

  ایجنسی نے اسرائیلی حملوں کی مذمت میں مکمل ناکامی دکھائی جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ اگرعالمی ایجنسی غیرجانبداری کا مظاہرہ کرے اورسمجھوتے کی طرف پیشرفت ہو تو تعاون ممکن ہے۔

 لیکن ایران نے نہ پہلے کبھی مشکوک معائنے کی اجازت دی ہے اورنہ آئندہ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم شفاف مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں، لیکن اپنی سالمیت اورسکیورٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:ڈپریشن : چینی نوجوان " چوسنیوں"کا استعمال کرنے لگے