بھارتی اداکارہ شہناز گل بیمار، ہسپتال پہنچ گئیں

Aug 07, 2025 | 11:01:AM
بھارتی اداکارہ شہناز گل بیمار، ہسپتال پہنچ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)معروف بھارتی اداکارہ اور رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 13 کی مقبول امیدوار شہناز گل ایک بار ہسپتال میں داخل ہوگئیں۔

شہناز گل نے انسٹاگرام سٹوری پر ہسپتال سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ وہ گلوکوز ڈرپ پر  اور طبی نگرانی میں ہیں۔

اس کے بعد شہناز گل کے مداح اداکارہ کے لیے جلد صحتیابی کی دعائیں کرتے نظر آئے۔

 دوسری جانب شہناز گل کے بھائی  شہباز بدیشہ کی انسٹا اسٹوری پربھی ایک ویڈیو کال کا سکرین شاٹ لگایا گیا ہے جس میں شہناز کو ہسپتال میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر کچھ اور ویڈیوز بھی وائرل ہیں جن میں اداکار کرن ویر مہرا کو بھی شہناز سے ہسپتال میں ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکار کرن ویر مہرا نے بتایا کہ شہناز کے ہسپتال میں داخل ہونے سے ایک رات قبل ہی ہماری ملاقات ہوئی تھی۔

 اگلے ہی دن وہ ہسپتال میں داخل تھیں، شہناز کو فوڈ پوائزن ہوگیا تھا، ڈاکٹرز کے مطابق اس کی کنڈیشن زیادہ خطرناک نہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شہناز گل کو بلڈ پریشر میں اچانک کمی کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  2023 میں بھی  شہناز گل کو شدید فوڈ انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا جاچکا ہے۔