کل احتجاج میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کہاں تھی؟قادر مندوخیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رہنما قادر مندوخیل نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے 5 اگست کے احتجاج کو ناکام قرار دیتے ہوئے سوال پوچھا کہ کل کے احتجاج میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کہاں تھی؟
24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما نے کہا کہ 5 اگست کے احتجاج میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بشمول بیرسٹر گو ہر خان اور سلمان اکرم راجہ غائب تھی،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ریلیف ملنا یہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان آزاد ہے۔
پروگرام کے دوسرے حصے میں خواجہ آصف کے بیورو کریسی میں کرپشن کے ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف لو گو ں کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔
پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا5 اگست کا احتجاج بانی پی ٹی آئی سے اظہا ر یکجہتی کا دن تھا،ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے میرے گھر پر بھی چھاپہ مارااور خوف کی وجہ سے میری فیملی گھر پر موجود نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ گولی نا چلنے کی بات پروپیگنڈہ ہے۔
خواجہ آصف کے ٹوئٹ پر ان کا کہنا تھا کہ یہ مال غنیمت میں حصہ کم ملنے کا معاملہ ہے۔
جبکہ پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے رہنما علی گوہر بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی بھی پر امن احتجاج نہیں کیا،ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے ہمت کر کے بیوروکریسی کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی۔
یہ بھی پڑھیں : جبر کے باوجود عوام کا احتجاج میں نکلنا بڑی کامیابی ہے؛شوکت یوسفزئی