فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست کا فیصلہ جاری

Aug 07, 2023 | 19:33:PM
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست کا فیصلہ جاری
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپریم کورٹ نے سویلینزکے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ۔
سپریم کورٹ نے تحریری حکمنامہ میں کہا ہے کہ فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کی جاتی ہے، ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے فل کورٹ بنانے کی درخواست دی تھی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ بنچ کی تشکیل عدالت کی صوابدید ہے،سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ بنچ کی تشکیل چیف جسٹس کی صوابدید ہے.


حکمنامے میں مزید کہا گیاہے کہ چیف جسٹس پاکستان کا موقف ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے باعث فل کورٹ بنانا ممکن نہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود بنچ میں بیٹھنے سے انکار کر چکے ہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے بھی کیس سننے سے معذرت کی، فل کورٹ بنانا اس وقت تکنیکی بنیادوں پر ممکن نہیں،لہٰذا درخواست خارج کرنے کی بنا پر نمٹائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کو بڑا جھٹکا، جہانگیر ترین نے نارووال سے 2 بڑی وکٹیں گرا دیں