سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، سرمایہ کاری سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ

Aug 07, 2023 | 17:48:PM
سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، سرمایہ کاری سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت سپیشل انویسٹمنٹ  فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خلیجی ممالک اور چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی وزیر اعظم شہباز شریف نے صدارت کی ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایپکس کمیٹی اجلاس میں خصوصی شرکت ، مسلح افواج کے دیگر افسران، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،  خواجہ آصف،  مریم اورنگزیب، احسن اقبال،  امین الحق،  مصدق ملک اور معاونین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، الیکشن کمیشن سے بھی بڑی خبر آ گئی

اجلاس میں ایس ای ایف سی کے تحت اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیااور پیٹرولیم سمٹ ،آئی ٹی کانفرس،  زرعی فارمز کے اجراء کے بعد کی صورتحال پر بھی غور ہوا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں عملدرآمد کمیٹی اور ایگزیکٹو کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ۔