8بجے کی ڈیڈ لائن تک معاہدہ نہ ہواتوایران پر بڑے حملے کئے جائینگے؛ٹرمپ 

Apr 07, 2026 | 22:47:PM
8بجے کی ڈیڈ لائن تک معاہدہ نہ ہواتوایران پر بڑے حملے کئے جائینگے؛ٹرمپ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ آٹھ بجے کی ڈیڈ لائن تک معاہدہ نہ ہواتوایران پر بڑے حملے کئے جائیں گے۔

امریکی نیوز چینل فوکس نیوز کو ٹیلی فون پر انٹرویودیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر ایسا حملہ ہوگا جو اس نے کبھی دیکھا بھی نہیں ہوگا،امریکی صدر نے دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ منصوبہ بندی کے مطابق ایران کے معاملےپر آگے بڑھ رہے ہیں ۔ٹرمپ نے کہا آٹھ بجے کچھ ہونے جارہا ہے۔مذاکرات میں آج ٹھوس پیش رفت ہوئی تو صورتحال بدل بھی سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ کشیدگی ، پاکستان اور مصر ثالثی کرانے کیلئے متحرک، 24گھنٹوں میں اہم فون کالز

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: