مشرق وسطیٰ کشیدگی ، پاکستان اور مصر ثالثی کرانے کیلئے متحرک، 24گھنٹوں میں اہم فون کالز
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )امریکہ کی ایران کے خلاف بڑے حملے کی ڈیڈلائن قریب آتے ہی جنگ بندی اور قیام امن کی کوششوں کو تیز کر دیا گیا ہے۔
برطانوی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ کشیدگی بڑھنے پر پاکستان اور مصر ثالثی کے لیے متحرک ہوئے ہیں اور حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔
بلومبرگ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور مصر کے حکام نے حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے جنگ میں ملوث ممالک کے حکام کو ٹیلی فون کالز کی ہیں ،دونوں ممالک کی قیادت نے تہران اور واشنگٹن سے مثبت پیغامات کا تبادلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ دنوں واضح کیا تھا کہ جے ڈی وینس پاکستان کے تعاون سے ایرانی قیادت سے بات چیت کرنے میں مصروف ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کے سعودیہ پرحملے غیر ضروری کشیدگی ہیں