نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی سے ٹیلی فونک رابطہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس )نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے امن و استحکام کے قیام کی اہمیت پر زور دیا ہے، پاکستان اور بحرین نے رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایران کے سعودیہ پرحملے غیر ضروری کشیدگی ہیں:کور کمانڈر کانفرنس