توانائی بچاؤ اور کفایت شعاری پالیسی ؛لاہور اور ملتان میں مارکیٹیں 8بجے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حکومت کی جانب سے توانائی بچاؤ اور کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کیلئے لاہور بھر کی مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کر دی گئیں جبکہ ملتان میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد رات آٹھ بجتے ہی کاروباری سرگرمیاں محدود ہونا شروع ہو گئیں۔
انتظامیہ نے حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے لبرٹی مارکیٹ کو مکمل طور پر بند کرا دیا۔ مارکیٹ میں دکانیں مقررہ وقت پر بند کروانے کے لیے پولیس اور انتظامی اہلکار موقع پر موجود ہیں۔
شہری کاکہناتھا کہ توانائی بحران کے پیش نظر فیصلے پر عملدرآمد ضروری ہے۔ کفایت شعاری پالیسی کا مقصد بجلی کے استعمال میں کمی لانا اور توانائی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔
ادھر ملتان میں بھی دکانداروں نے شٹر ڈاؤن کرنا شروع کر دیئے،رات 8 بجے کے بعد دکانیں بند ہونا شروع ہو گئیں،انتظامیہ کی ہدایات پر مارکیٹیں خالی ہونے لگیں،صرف فوڈ پوائنٹس ہی 10 بجے تک کھلے رہیں گے ،شہری بھی جلد گھروں کو لوٹنے لگے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران پر حملوں کے بعد امریکی تیل کی مارکیٹ میں ہلچل، قیمت میں مزید اضافہ