جلسے میں شرکت نا کرنے کا امکان،تحریک تحفظ آئین اور پی ٹی آئی کے راستے جدا جدا ؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)تحریک تحفظ آئین کا پی ٹی آئی کے9 اپریل کے جلسے میں شرکت نا کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین نے جلسے میں شرکت کرنے یا نا کرنے کے لیے مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا،ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی احتجاجی سیاست کی بجائے ایوان کی سیاست کے حامی ہے،محمود خان نے ہر دفعہ سڑکوں پر احتجاج کی مخالفت کی،محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمیں بانی نے کہا ہے جب تک این او سی نا ملے تب تک جلسہ نہیں کرنا،ہم ایسا احتجاج نہیں کر سکتے جس میں لوگوں کے بچے مارے جائے۔
ذرائع کا مزیدکہنا ہےکہ محمود خان اور علامہ راجہ ناصر عباس کی مخالفت کی وجہ سے پی ٹی آئی نے احتجاج کی سولو فلائٹ لی ۔
یہ بھی پڑھیں : وکیل کی ملاقات کافی نہیں بانی اوربشری بی بی کی فیملی ملاقات بھی ہونی چاہئیے;بیرسٹرگوہر