ایف آئی اے کی کارروائی، سرکاری ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
کیپشن: ملزم ایف آئی اے کی حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)محکمہ EOBI کا ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارہو گیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ای او بی آئی کے ملازم کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزم کی شناخت شیر احمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محکمہ EOBI میں بطور ایگزیکٹیو آفیسر تعینات تھااور گارڈن ٹاؤن میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا۔
ملزم نے شہری سے جائز سرکاری کام کی مد میں رشوت وصول کی۔ملزم کو شکایت کنندہ سے 1 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اہم بیان جاری کر دیا