وزیراعظم آزاد کشمیر کی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم ملاقات 

Apr 07, 2026 | 18:56:PM
وزیراعظم آزاد کشمیر کی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم ملاقات 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد بشیر چودھری)آزاد کشمیر کے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران باہمی امور اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،جبکہ ممتاز حسین راٹھور اور میاں نواز شریف کی دیرینہ دوستی کا بھی تذکرہ ہوا۔

 وزیراعظم آزاد کشمیرفیصل ممتاز راٹھور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام دوست اقدامات اور بہتر طرز حکمرانی کو سراہاجبکہ پنجاب میں مقیم کشمیری مہاجرین کی بحالی پر مثبت پیش رفت بھی سامنے آئی ۔

ملاقات کے دوران آزاد کشمیر اور پنجاب کے درمیان سڑکوں کی مرمت اور تعمیر پر بھی اتفاق رائے ہوا ، دونوں رہنمائوں نے عوام کی فلاح و ترقی کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے سعودیہ پرحملے غیر ضروری کشیدگی ہیں