’ گندم کا ریٹ 4000 فکس کیا جائے،روٹی10 روپےکی ہونی چاہئے‘امیرجماعت اسلامی کا مطالبہ

Apr 07, 2025 | 19:32:PM
’ گندم کا ریٹ 4000 فکس کیا جائے،روٹی10 روپےکی ہونی چاہئے‘امیرجماعت اسلامی کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کرے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی قیمت 4000 ہو اور روٹی کی قیمت 10 روپے ہونی چاہئے،حکومت کو 15 اپریل کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں،جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام کسان بچاو پنجاب بچاو آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے،اے پی سی میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب صدر لیاقت بلوچ، جماعت اسلامی وسطی پنجاب کے امیر جاوید قصوری، پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی، کسان بورڈ کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبد الجبار، کسان بورڈ پاکستان شمالی پنجاب کے صدر صالح رانجھا، کسان بورڈ جنوبی پنجاب کے صدر چودھری عاصم گجر، کسان بورڈ وسطی پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ، چیف آرگنائزر کسان بورڈ چودھری اختر میو، عبد العزیز عابد، فاروق چوہان، ڈاکٹر آصف، حافظ لئیق، خالد بٹ، عمیر مسعود، چودھری حسیب، چودھری بلال، یونس بریار سمیت دیگرنے شرکت کی۔
کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن  کا کہنا تھا کہ آج ہم بہت ہی حساس معاملے پر اکٹھے ہوئے ہیں، آج ہم ایک پکیٹ فارم پر متحت ہوئے ہیں، حکومت کو پچھنے ہٹنے پر مجبور کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ٹی اگر 13 14 ہزار میں ملے گی تو کھائیں گے کیا اور اگائیں گے کیا؟ پچھلے سال بھی حکومت نے دھوکا دیا تھا،پہلے ریٹ طے کیا پھر بھاگ گئے،اس سے بڑاکارنامہ یہ کے انہوں نے گندم امپورٹ بھی کی،ریٹ طے کیا اور پھر بھاگ گئے جس وجہ سے بحران پیدا ہوا،انہوں نے دعویٰ کیاکہ حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے کپاس کو بھی فرق پڑا ہے۔

امیرجماعت اسلامی کا کہناتھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کے گندم کا ریٹ 4000 فکس کیا جائے،یہ کہتے ہیں گندم مہنگی ہو گی تو آٹا مہنگا ہو گا،یہ معاملہ کسان کا نہیں ہے، یہ معاملہ نیشنل فوڈ سکیورٹی کا ہے،یہ طے ہے کہ حکومت کسان اور عام شہری دونوں کو سبسڈی دے گی،انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کے گندم کی قیمت 4000 ہو اور روٹی کی قیمت 10 روپے ہونی چاہئے،حکومت کو 15 اپریل کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں،جماعت اسلامی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے،اگر 15 اپریل تک یہ مسئلہ حل نہ کیا تو پھر ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔ 
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت یہ مسئلہ حل کروائے سارا کریڈٹ ان کو دیں گے،کسان نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے تو ان کا مکمل ساتھ دیں گے،جماعت اسلامی کا کریڈٹ بھی پاکستان کا کریڈٹ ہے،اس معاملے کو ایسے لے کر چلیں گے جیسے آئی پی پیز کو لے کر چلے،امید ہے کے کچھ دنوں میں میری وزیر اعظم سے ملاقات ہو گی،اگر ملاقات میں غزہ اور کسانوں کے مسائل کا حل نہ نکلا تو سیاسی مہم شروع کریں گے،میں اس کانفرنس کے سب شرکاء سے التجا کرتا ہوں کے 11 تاریخ کو لاہور میں غزہ مارچ کا حصہ بنیں،15 تاریخ کی ڈیڈ لائن بھی ہے اور 15 کو کسان ملک گیر احتجاج بھی کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں گرج چمک کیساتھ بارش اور کئی مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی