کرن راؤ نے عامر خان سے طلاق کی اہم وجہ بتادی

Apr 07, 2024 | 12:18:PM
کرن راؤ نے عامر خان سے طلاق کی اہم وجہ بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے طلاق کی اہم وجہ پر سے پردہ ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ نے جولائی 2021 میں طلاق کی تصدیق کی تھی، تاہم اب دونوں ایک ساتھ گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں لیکن انہوں نے آج تک شادی ختم ہونے کا سبب نہیں بتایا تھا۔

طلاق کے تقریباً 3 سال بعد اب کرن راؤ نے عامر خان سے طلاق کی اصل وجہ سب پر آشکار کرتے ہوئے کہا کہ 'میں اور عامر شادی سے قبل تقریباً ایک سال ایک ساتھ رہے'۔

انہوں نے کہا کہ' میرے نزدیک شادی کے جو معنی اخذ کیے جاتے ہیں وہ اہم ہیں کیونکہ شادی کا ایک بہت اہم مقصد ہے اور  اور یہ سماجی پابندی بہت سارے لوگوں کے لیے واقعی اہمیت رکھتی ہے، یہ بچوں کے لیے اہم ہے'۔

کرن راؤ نے انکشاف کیا کہ ' شادی کے بعد عورت کی زمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں جن میں گھر کو چلانا اور خاندان کو جوڑ کر رکھنا شامل ہے اور اس سب کو میں نے اپنا وقت دیا لیکن اب مجھے اسکی فکر نہیں'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اور عامر بہت مضبوط انسان ہیں اور بطور انسان اپنا تعلق برقرار رکھنے کےلیے پُرعزم ہیں'۔

کرن راؤ کا کہنا تھا کہ ' میں اور عامر  ایک تعلق میں بندھے ہوئے ہیں، ہم ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں، اسی سبب مجھے طلاق سے پریشانی نہیں ہے، مجھے اپنی آزادی اور اپنے لیے وقت کی ضرورت ہے اور اب میں آزادانہ طور پر رہنا چاہتی ہوں'.کرن راؤ نے یہ بھی کہا کہ ' ایسا لگتا ہے کہ یہ طلاق میری اپنی ترقی کیلئے ہے جس کو عامر خان نے بھی قبول کیا اور مجھے اس میں سپورٹ کیا'۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی اور گیس کی بندش شہریوں کیلئے درد سر بن گئی

خیال رہے کہ ان دنوں کرن راؤ اپنی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'لاپتہ لیڈیز' کی کامیابی  پر تعریف کے ٹوکرے سمیٹ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان نے دو شادیاں کی ہیں, 1986 میں رینا دتا سے بھاگ کر شادی کی جو 16 سال تک چلی اور 2002 میں ان کی طلاق ہو گئی, اس کے بعد عامر خان کو ہدایت کار کرن راؤ سے محبت ہو گئی,دونوں نے فلم "سودیس" کے دوران ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور پھر 2005 میں شادی کر لی۔ تاہم ان کا رشتہ بھی چند سالوں کے بعد ختم ہوگیا اور دونوں نے 2021 میں اپنی طلاق کا اعلان کردیا, اس شادی سے اداکار کا ایک بیٹا آزاد ہے۔