نسیم شاہ کی اروشی روٹیلا سے شادی کیلئے ہاں،ویڈیو وائرل ہو گئی

Apr 07, 2023 | 14:48:PM
نسیم شاہ کی اروشی روٹیلا سے شادی کیلئے ہاں،ویڈیو وائرل ہو گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے متعلق دلچسپ بیان دیدیا۔

ایک تقریب میں فاسٹ بولر نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ اروشی روٹیلا کے نام کوئی میسج دے دیں؟ جس پر کرکٹر نے مسکرا کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے میسج کو آپ لوگ وائرل کردیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین اپنے دلچسپ تبصر بھی کررہے ہیں۔

 دوسری جانب نسیم شاہ کے جواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 یاد رہے کہ سال 2022 کے ایشیاءکپ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو اسٹوری شیئر کی تھی جبکہ رواں برس فروری میں اروشی نے کرکٹر کو سالگرہ پر مبارک باد دی تھی جس پر نسیم نے شکریہ ادا کیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: ملازمتوں کا اعلان ہو گیا