پاکستان کو فنڈنگ،متحدہ عرب امارات سے بات چیت چل رہی ہے:عائشہ غوث پاشا

Apr 07, 2023 | 11:05:AM
پاکستان کو فنڈنگ،متحدہ عرب امارات سے بات چیت چل رہی ہے:عائشہ غوث پاشا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشانے کہا کہ آئی ایم ایف نے عندیا دیا ہے کہ سعودی عرب نے ان سے رابطہ کر کے کہا  کہ ان کا پاکستان کو رقم دینے کا ارادہ ہے،اس حوالے سے  متحدہ عرب امارات سے بات چیت چل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے سعودی عرب نے رابطہ کیا ہے اور عالمی ادارے نے ہمیں عندیا دیا ہے کہ عرب ملک کی جانب سے ان سے رابطہ کیا گیا ہے،ہمیں یہ عندیا ملا ہے کہ ان کا رقم دینے کا ارادہ ہے تو وہ معاملہ آگے بڑھ گیا ہے، متحدہ عرب امارات سے بات چیت چل رہی ہے اور مجھے نہیں معلوم وزیر خزانہ وہاں جا رہے ہیں یا نہیں البتہ آئی ایم ایف قسط کی طرف اسی وقت بڑھ پائیں گے جب ہماری متحدہ عرب امارات سے بات آگے بڑھے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا تھا کہ دوست ممالک کی جانب سے مالیاتی وعدے کی تکمیل آئی ایم ایف کے معاہدے کی راہ میں حائل واحد رکاوٹ ہے جہاں قرض کی یہ قسط پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتی ہے۔

گزشتہ ہفتے  وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ فنڈز کے اجرا سے قبل دوست ممالک سے بیرونی فنانسنگ کے وعدے پورے کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیںڈالر مزید سستا ہو گیا