شیبا بٹ نے مفت علاج کروانے پر وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا شکریہ اداکردیا

Apr 07, 2023 | 00:34:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستانی سینئر ٹی وی او ر تھیٹر اداکارہ شیبا بٹ نے مفت علاج کروانے پر وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ شیبا بٹ گزشتہ روز  دل کا دورہ پڑنے کے باعث  پی آئی سی ہسپتال میں زیرہ اعلاج ہیں جبکہ اداکارہ نے سرکاری سطح پر علاج کروانے پر وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، اداکارہ نے حکومت پنجاب صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کی بھی شکر اداکیا۔

انکا کہنا تھا کہ میں وزیراعلی محسن نقوی اور صوبائی وزیر عامر میر کی شکرگزار ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کوشش کررہے ہیں کہ دل کی دھڑکن ٹھیک ہوجائے  جس کے لئے مزید ٹیسٹ کئےجا رہے ہیں ۔

ڈاکٹر ز کے مطابق  انجیو گرافی کا فیصلہ دل کی دھڑکن ٹھیک ہونے پر کیا جائے گا۔