فیصلہ کن معرکہ۔۔پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری

Apr 07, 2021 | 12:44:PM
فیصلہ کن معرکہ۔۔پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ جاری
کیپشن: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹاس سے قبل کی تصویر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان کی تیسرے اور آخری ون ڈے میں جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔پروٹیز نے ٹاس  جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ، پروٹیز نے  ٹاس جیت کر شاہینوں کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔پروٹیز کے دیس فیصلہ کن معرکہ سنچورین میں ہو رہا ہے۔میچ میں سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے جب کہ لیگ اسپنر عثمان قادر آج ون ڈے میں ڈیبیو کررہے ہیں۔اس کے علاوہ قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہد آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق کہتے ہیں کہ دوسرے ون ڈے میں شکست کے باوجود کھلاڑی میچ اور سیریز جیتنے کے لیے پرجوش ہیں۔ دوسری جانب میزبان ٹیم نے بھی کامیابی کا دعویٰ کر دیا جس سے مقابلے سے پہلے ہی میچ دلچسپ ہو گیا۔

گذشتہ روز قومی کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں اِن ایکشن ہوئے، بیٹنگ ،بولنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دی، فزیکل فٹنس کے لیے ڈرلز بھی کیں۔