’’معین علی کرکٹر نہ ہوتے تو داعش جوائن کرلیتے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بنگلا دیشی رائٹر تسلیمہ نسرین کی انگلش کرکٹر معین علی کے خلاف ہرزہ سرائی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر معین علی کو ہدف بناتے ہوئے کہاگر معین علی کرکٹر نہ ہوتے تو شام میں داعش جوائن کرلیتے ۔
بنگلہ دیشی لکھاری تسلیمہ نسرین کے متنازع ٹویٹ پر سوشل میڈیا بھونچال برپا ہوگیا۔ عوام کی اکثریت نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ معین علی سے اظہار یکجہتی کیلئے ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
دوسری جانب انگلش کرکٹر زمعین علی کی حمایت میں سامنے آگئے۔ جوفرا آرچر نےٹویٹ میں لکھا کہ کیا آپ ہوش میں ہیں؟ مجھے نہیں لگتا آپ ہوش میں ہو۔
ثاقب محمود نے ٹویٹر پیغام میں کہا مجھے یقین نہیں آرہا، یہ ایک گھٹیا ترین ٹویٹ ہے۔
بعدازاں انگلش کرکٹرز کی سپورٹ کے بعد تسلیمہ نسرین کو اپنا متنازع ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گیا۔