راول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح 8 بجے کھولنے کا فیصلہ

Sep 06, 2025 | 23:37:PM
راول ڈیم کے اسپل ویز کل صبح 8 بجے کھولنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہواہے جو کہ 1751.80 فٹ تک پہنچ گئی ہے جس کے بعد ڈیم کے سپل ویز کل صبح 8 بجے کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

راول ڈیم اور اس کے ملحقہ علاقے کورنگ نالہ اور دریائے سواں میں نہانے، مچھلی پکڑنے اور پانی کے قریب جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دونوں شہروں کے ڈپٹی کمشنرز نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ تیراکی کرنے یا پانی میں داخل ہونے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سیلاب کی ہولناک تباہی،پانی نے سب کچھ نگل لیا

پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کی ٹیمیں حساس مقامات پر تعینات کر دی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو محفوظ رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کی جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو نشیبی علاقوں سے دور رہنے، تمام متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے، شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں۔