کوئٹہ: عید میلاد النبیؐ کی تقریب، 80 پونڈ کا خصوصی کیک توجہ کا مرکز بن گیا

Sep 06, 2025 | 22:25:PM
کوئٹہ: عید میلاد النبیؐ کی تقریب، 80 پونڈ کا خصوصی کیک توجہ کا مرکز بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں عید میلاد النبی صل اللّٰہ علیہ وسلم مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے،اس مناسبت سے خصوی کیک بھی تیار کیا گیا۔

کوئٹہ میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر مقامی بیکری کی جانب سے 80 پونڈ کا خصوصی کیک تیار کیا گیا،بیکری کے عملے نے عید میلادﷺ کی مناسبت سے کیک کو خوبصورتی سے سجایا، بعد میں اس کیک کو شہر کے وسطی علاقے باچاخان چوک پر لایا گیا جہاں علامہ شہزاد عطاری نے دیگر علماء اور مختلف علاقوں سے جمع ہونے والے جلوسوں کے شرکاء کے ہمراہ اس کیک کو کاٹا۔

بعدازاں کیک کو جلوس کے شرکاء میں تقسیم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 23 ستمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان؛ شایان شان جشن منانے کا اعلان