گجرات;اربن فلڈنگ کی بگڑتی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاک فوج نے کنٹرول سنبھال لیا 

Sep 06, 2025 | 18:46:PM
گجرات;اربن فلڈنگ کی بگڑتی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاک فوج نے کنٹرول سنبھال لیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا شہزاد) گجرات میں اربن فلڈنگ کی بگڑتی صورتحال بہتر بنانے کیلئے پاک فوج نے کنٹرول سنبھال لیا۔

 ضلعی انتظامیہ کا سیلابی پانی کو روکنے میں کامیابی نہ ہونے پر پاک فوج نے لورائے چوک میں عارضی حفاظتی بند باندھ دیا،چار روز سے نظام زندگی درہم برہم ہو کر ہے جبکہ شہری گھروں میں محصورہیں،لورائے چوک سے عارضی بند باندھنے کے بعد پانی شہری آبادی میں مزید داخل نہ ہونیکی توقع ہے۔

خیال رہے کہ 5صوبائی سیکرٹریز سمیت ڈویژن اور جہلم سے واسا کی ٹیمیں 3 روز سے اپنے طور پر کوشش کررہی تھیں مگر کارگر ثابت نہ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب:افواجِ پاکستان کاسیلاب متاثرین کیلئے زمینی و فضائی ریسکیو آپریشن جاری