آٹے کا شدید بحران،غریب کیلئے دووقت کی روٹی کاحصول مشکل ہوگیا
بلوچستان حکومت وفاق اور پنجاب حکومت سے آٹے پر پابندی کے حوالے سے فوری رابط کرے،عوامی حلقے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زعفران خان)ژوب سمیت بلوچستان بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیارکرگیااور 50 کلو آٹے کا تھیلا 5800 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
آٹے کی مہنگے داموں فروخت سے غریب و مزدور طبقہ شدید پریشانی میں مبتلاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:موٹاپے اور ذیابیطس کی ادویات:عالمی ادارہ صحت نے بڑا فیصلہ کرلیا
بلوچستان کے عوامی حلقوں نے بلوچستان کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ وفاق اور پنجاب حکومت سے آٹے پر پابندی کے حوالے سے فوری رابط کرے۔
پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی ہے جہاں ایک دن میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے مہنگا ہو گیا۔ آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فائن آٹا 150 اور مکس آٹا 100 روپے فی تھیلا مہنگا ہوا ہے، 20 کلو فائن آٹے کا تھیلا 2600 سے بڑھ کر 2750 روپے کا ہو گیاجبکہ مکس آٹے کا تھیلا 2500 سے بڑھ کر 2600 روپے تک پہنچ گیاہے۔