’’پہچان‘‘سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام : پنجاب میں 1 ہزار خواجہ سراؤں نے مختلف ہنر سیکھ لئے

Sep 06, 2025 | 14:33:PM
 ’’پہچان‘‘سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام : پنجاب میں 1 ہزار خواجہ سراؤں نے مختلف ہنر سیکھ لئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور:پنجاب میں سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک ایک ہزار سے زائد خواجہ سرا مختلف ہنر سیکھ کر ایک باعزت اور باوقار زندگی گزار رہے ہیں۔

’’پہچان‘‘ کے نام سےیہ منصوبہ پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ نے نومبر 2024 میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر متعارف کرایا تھا جس کے ذریعے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو باضابطہ تربیت فراہم کی گئی۔

لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور گوجرانوالہ میں اس پروگرام کے تحت بیوٹی اینڈ گرومنگ، کُلنری آرٹس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، دستکاری، پرفارمنگ آرٹس اور ڈیجیٹل فری لانسنگ  میں جدید تربیت دی گئی۔

مزید پڑھیں:خبردار: گوگل پر یہ پانچ چیزیں ہرگز سرچ نہ کریں

 اب تک 1054 خواجہ سرا اس منصوبے سے مستفید ہوچکے ہیں جن میں سے 980 سے زائد مختلف اداروں میں ملازمت حاصل کر چکے ہیں جبکہ کئی نے چھوٹے کاروبار بھی قائم کیے ہیں۔

پروگرام کے دوران تربیت یافتہ افراد کو ماہانہ وظیفہ، سفری الاؤنس، پروفیشنل ٹول کٹس، نادرا اور پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری میں اندراج کی سہولت بھی فراہم کی گئی تاکہ انہیں معاشی خود مختاری اور سماجی پہچان مل سکے۔ اس منصوبے میں ڈیپلیکس، خواجہ سرا سوسائٹی اور ایس ٹی ای پی سمیت 18 تربیتی ادارے شراکت دار ہیں۔