کیا کیکو شاردا نے کپل شرما شو چھوڑ دیا؟ حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )کامیڈین کیکو شاردا کے کپل شرما شو چھوڑنے کی حقیقت سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 49 سالہ کیکو شاردا اور 42 سالہ کرشنا ابھیشیک کی کپل شرما شو کے سیٹ پر گرما گرمی ہوئی جس کے بعد یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ انہوں نے شو چھوڑ دیا ہے لیکن ارچنا پورن سنگھ کے بیان نے افواہیں ختم کردیں۔
یہ خبر درست ہے کیکو شاردا ایک اور شو کا حصہ بننے جارہے لیکن اُن کے کپل شرما شو کو چھوڑنے کی خبر جھوٹ نکلی ہے۔
یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ کیکو شاردا سنیل گروور کے ساتھ ایک رئیلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ کا حصہ بن رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ کی ایک اور ملک کیساتھ کشیدگی، لڑاکا طیارے بھیجنے کا اعلان
شو کی جج ارچنا پورن سنگھ نے کہا ہے کہ ہم سب ایک فیملی ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے، کیکو شاردا کے شو چھوڑنے کی خبریں محض جھوٹ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شو میں سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، پروڈکشن کے اندر اتار چڑھاؤ آیا ہے لیکن ٹیم متحد ہے، کیکو کے کپل شرما شو کو چھوڑنے کی خبر میں بالکل بھی سچائی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ 22 اگست کو دی گریٹ انڈین کپل شو کے سیٹ پر کرشنا ابھیشیک اور کیکو شاردا کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی تھی۔