وینزویلا کیساتھ کشیدگی میں اضافہ: امریکا کا لڑاکا طیارے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )امریکا نے وینزویلا کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے سبب دس ایف-35 لڑاکا طیارے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکا اور وینزویلا کے مابین کشیدگی بڑھنے کے بعد امریکا نے دس ایف-35 جدید اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کیربیئن جزیرے پورٹو ریکو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی افواج کی تعیناتی کا مقصد وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ ڈالنا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر منشیات کے کارٹل کی قیادت کرتے ہیں جبکہ صدر مادورو نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کا تیل چوری کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’’اپنی زمین اپنا گھر پروگرام‘‘ کیا آپ مفت پلاٹ سکیم کے اہل ہیں؟ طریقہ کار جانیے
غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان حالیہ تنازع رواں ہفتے منگل کے روز امریکی فورسز کی جانب سے وینزویلا کی ایک کشتی کو بم دھماکے سے اڑانے کے بعد شروع ہوا۔
امریکا کے مطابق اس کشتی میں اسمگلرز منشیات لے کر امریکا آ رہے تھے، بم دھماکے سے کشتی میں سوار تمام گیارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے واقعے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ امریکی فوجی آپریشن میں وینزویلا کے جرائم پیشہ گروپ ’ٹرینڈی اراگوا‘ سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا جبکہ وینزویلا نے امریکا پر ماورائے عدالت قتل کا الزام لگایا ہے۔