رسولِ اکرم ﷺ کی زندگی کا ہر پہلو خدمتِ انسانیت اور فلاح و بہبود کا عملی نمونہ ہے:بلاول بھٹو

Sep 06, 2025 | 11:59:AM
رسولِ اکرم ﷺ کی زندگی کا ہر پہلو خدمتِ انسانیت اور فلاح و بہبود کا عملی نمونہ ہے:بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو عام کیا جانا وقت کی ضرورت ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 12 ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت اور تا قیامت انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رسولِ اکرم ﷺ کی مبارک زندگی کا ہر پہلو خدمتِ انسانیت اور فلاح و بہبود کا عملی نمونہ ہے، آپ ﷺ نے ہمیشہ انسانوں کی مدد، اخوت اور ایثار کا درس دیا اور عدل و انصاف پر مبنی ایک ایسا معاشرہ قائم کیا جو قیامت تک انسانیت کے لیے مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کا فرمان کہ "بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے"، معاشرے کے لیے رہنمائی کا روشن مینار ہے، آج ہمیں ضرورت ہے کہ آپ ﷺ کی تعلیمات اور محبت و ہمدردی کے پیغام کو عام کریں تاکہ معاشرے میں حقیقی اخوت و یگانگت قائم ہو۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے پیارے نبی محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔